مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر حجۃ الاسلام سید ابراہیم رئیسی نے آج صبح وزارت توانائی کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے 4 ہزار میگاواٹ قابل تجدید توانائی کے پاور پلانٹس کے تعمیراتی منصوبے پر عمل درآمد شروع کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
اس منصوبے کے استعمال سے قابل تجدید ذرائع سے بجلی کی پیداواری صلاحیت جو کہ موجودہ حکومت کے آغاز میں تقریباً 870 میگاواٹ تھی بڑھ کر 5,119 میگاواٹ سے زائد ہوجائے گی۔
قابل ذکر ہے کہ مغربی ایشیا کے اس سب سے بڑے منصوبے سے مجموعی طور پر 4000 میگاواٹ قابل تجدید بجلی، نیشنل گرڈ میں شامل ہو جائے گی۔
آپ کا تبصرہ